بدھ کو ”یومِ مزدور“ کے موقع پر بینک بند رہیں گے

یکم مئی کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں عام تعطیل رہے گی۔

               
April 29, 2024 · قومی, کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم مئی بروز بدھ کو ”یومِ مزدور“ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس اور مالیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم مئی کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں عام تعطیل رہے گی۔