افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14 سال قید

ملزم منیر ابڑو کالعدم دہشتگرد تنظیم سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کا کمانڈر تھا۔

April 29, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

حیدرآباد: انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے افغانستان میں را سے ٹریننگ حاصل کرنے والے دہشت گرد کو 14 سال قید کی سزا سنادی۔

کیس کی سماعت حیدرآباد کی سینٹرل جیل میں ہوئی، جس میں اے ٹی سی کے دو ججز نے ملزم منیر ابڑو پر الزام ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم منیر ابڑو کالعدم دہشتگرد تنظیم سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کا کمانڈر تھا، جو ریلوے اور چائنیز نیشنلز پر حملوں سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔