کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، جس کے مطابق شرح سود کو 22 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی مالی سال 24ء کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہو گئی، مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اس کی سطح بلند ہے، ستمبر 2025ء تک مہنگائی کو 7.5 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ شرح سود ضروری ہے۔
واضح رہے کہ جون 2023 سے شرح سود مسلسل 22 فی صد پر موجود ہے۔
اس ضمن میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے ، مستقبل میں مزید مہنگائی کم ہو گی تاہم معاشی چیلنجز موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آ رہی ہے۔