علی امین گنڈاپورالیکشن کمیشن پیش ہوکر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں، فائل فوٹو
علی امین گنڈاپورالیکشن کمیشن پیش ہوکر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں، فائل فوٹو

سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی پرعلی امین گنڈاپورکو نوٹس جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی امین گنڈاپور کو کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ طلب کرلیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپورالیکشن کمیشن پیش ہوکر اثاثوں سے متعلق وضاحت دیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق علی امین گنڈاپور نےالیکشن 2024 کیلئے جمع کرائے سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کی۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔