گیس سلنڈر دھماکے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی، فائل فوٹو
گیس سلنڈر دھماکے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی، فائل فوٹو

کراچی, جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی: نیوچالی شارع لیاقت کراچی چیمبر آف کامرس کے سامنے جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں مبینہ طور پر گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ،دکان کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق،6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، دھماکا انتہائی شدیت نوعیت کا تھا جس کے باعث دکان کا ملبہ کئی فٹ دور سڑک پر جا گرا، متاثرہ دکان سے متصل ایک اور دکان کی چھت بھی گر گئی۔

دھماکے کے فوری بعد شہریوں و دکانداروں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اوراپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ دکان کے ملبے تلے دبے 4 افراد کو فوری نکال کرطبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فائربریگیڈ کے عملے اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دھماکے کے بعد دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دیں۔

امدادی کارروائیوں کے دوران دھماکے سے متاثر ہونے والی دکان کے ملبے سے ایک شخص کی لاش اور ایک زخمی کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا، دکان کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا شبہ ہے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

مبینہ گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ ذوالفقار احمد ولد محمد یوسف کے نام سے کی گئی، متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ زخمیوں میں 50 سالہ نذیر ولد غلام حسین، 35 سالہ عیسیٰ ولد مقصود بلوچ، 23 سالہ آفتاب ولد محمد سلیم، 25 سالہ اسد ولد عبدالوحید، 45 سالہ رفیق ولد یعقوب اور 35 سالہ عدنان ولد محمد سرور سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔