گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے، فائل فوٹو
گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے، فائل فوٹو

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمن سے فوری رابطے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے فوری رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔