وزیراعلیٰ کا بغیر لائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائی کا حکم

 

لاہور(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر معیاری ادویات اور بغیرلائسنس والے میڈیکل اسٹورز کیخلاف ایکشن لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر بغیرلائسنس اورغیرمعیاری ادویات کی فروختگی پرفارمیسی سیل کر دی گئی۔

ڈرگزانسپکٹر کے مطابق بغیرلائسنس،غیرمعیاری ادویات کی فروختگی نہیں ہونےدینگے، میڈیکل اسٹورزکی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائےگا۔

ڈرگزانسپکٹر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرمعیاری، سستی ادویات کی دستیابی کویقینی بنایاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔