قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کوخراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے، فائل فوٹو
قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کوخراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے، فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، پاکستان نے فضائی آپریشن معطل کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کیلیے سفر کرنے والے مسافروں کیلیے سفری ہدایات جاری کر دیں،یو اے ای  میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کیلیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں،پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی اپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی ۔

قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کوخراب موسم کی وجہ سے تاخیراور منسوخی کا سامنا ہے،پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی زخمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے، صورتحال بحال ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا آغاز کر دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔