یوایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرزاور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی،فوٹو آئی ایس پی آر
یوایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرزاور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی،فوٹو آئی ایس پی آر

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین مشق کا انعقاد

راولپنڈی: پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا کراچی میں انعقاد کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تین روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرزاور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف۔ 52 نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آرکے مطابق مشق کا مقصد خطے میں محفوظ اور پائیدار سمندری ماحول اور دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔