کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہو گئی جس سے فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 2620 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58 روپے کی کمی سے 2246.22روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جان بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 2308 ڈالر ہو گئی ہے۔