سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا، فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا، فائل فوٹو

عمر حمید خان دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن تعینات

اسلام آباد: الیکشن کمیشن ( ای سی پی ) کے سیکریٹری ڈاکٹر آصف حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روز سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹرآصف حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمر حمید خان کو دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمر حمید کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ عمر حمید خان نے 5 جنوری کو خرابی صحت پراستعفیٰ دے دیا تھا۔ڈاکٹر آصف حسین نے بھی خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔