اے این پی کے انٹرا پارٹی انتخابات،ایمل ولی خان مرکزی صدر

بریگیڈیئر( ر) سلیم خان جنرل سیکریٹری منتخب،سردار حسین بابک پارٹی سیکریٹری خارجہ امور اور انجینئر احسان سیکریٹری اطلاعات بن گئے۔

May 5, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: سینئر سیاستدان اسفند یار ولی خان کے بیٹے ایمل ولی خان متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم خان اے این پی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

۔اس کے علاوہ سردار حسین بابک پارٹی سیکریٹری خارجہ امور اور انجینئر احسان سیکریٹری اطلاعات بن گئے، ڈاکٹر میرب اعوان پہلی بار مرکزی سیکریٹری برائے خواجہ سرا حقوق منتخب ہوئے ہیں۔