فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر اتوار سمیت 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر اتوار سمیت 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے دونوں شہروں میں ایک، ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

محسن نقوی نے لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے لاہور اور کراچی دونوں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24/7 (دن کے چوبیس گھنٹے، ہفتے کے سات دن) کھلا رہے گا۔  شہریوں کیلیے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔