بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلزپارٹی کو دی جائیگی، فائل فوٹو
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلزپارٹی کو دی جائیگی، فائل فوٹو

پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

اسلام آباد:  آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ایک بار پھر وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش پر پیپلزپارٹی میں مشاورت جاری  ہے ،پیپلزپارٹی کو  وفاقی حکومت میں شمولیت پر8 اہم وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلزپارٹی کو دی جائیگی،اتفاق رائے کی صورت میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہونگی،صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ کے بعد پیپلزپارٹی کو 2مزید اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تاحال پیپلزپارٹی کی جانب سے کابینہ کا حصہ بننے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس یا کونسل ممبران سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریگی،پیپلزپارٹی کی کابینہ میں شمولیت نہ کرنے کافیصلہ بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ہی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔