گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراوں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا، فائل فوٹو
گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراوں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا، فائل فوٹو

خواجہ سرا آپے سے باہر، تھانے پر حملہ، توڑ پھوڑ

گجرات میں خواجہ سرا آپے سے باہر ہوگئے اور تھانے پر دھاوا بول دیا، تھانے میں توڑ پھوڑ اور ملازمین کو گریبانوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جبکہ تھانے کا سامان اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

کھاریاں میں دوران گشت پولیس نے حرا نامی خواجہ سرا اور اس کے ساتھی مرد کو روک کر تلاشی لی جس پر تلخ کلامی ہوئی اور پولیس اہلکار حرا اور اس کے ساتھی کو تھانہ صدر لے گئے جہاں پر خواجہ سرا اور اس کے ساتھی پر تشدد کیا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا۔

بعد ازاں کھاریاں کے خواجہ سرا جمع ہو کر تھانے میں گھس گئے، سامان کی توڑ پھوڑ کی اور پھر جی روڈ کو بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا، جسے پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کر کے منتشر کردیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراوں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا پر تشدد کی تفتیش کریں گے اور جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

متعلقہ ایس ایچ او بلال شاہ کے مطابق ڈی پی او گجرات نے خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔