گندم انکوائری کمیٹی آج وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی

سیکرٹری کابینہ کی زیرصدارت اتوار کو ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ابھی تک ابتدائی رپورٹ کسی کو پیش نہیں کی گئی ہے۔

May 6, 2024 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)گندم انکوائری کمیٹی آج وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعظم کو گندم اسکینڈل پر آج نواز شریف نے بھی طلب کر رکھا ہے۔

سیکرٹری کابینہ کی زیرصدارت اتوار کو ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ابتدائی رپورٹ کسی کو پیش نہیں کی گئی ہے۔