لکی مروت،تھانہ پیزو پر رات گئے حملہ ناکام،دہشتگرد فرار

 

لکی مروت (اُمت نیوز) لکی مروت میں پولیس نے تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رات گئے تھانہ پیزو پر دو اطراف سے کئے گئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او لکی مروت نے پولیس جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس ایک پیشہ آور، دلیر فورس ہے جس نے ہمیشہ مشکل حالات میں فرنٹ لائن پر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور خیبرپختونخوا پولیس ہر طرح کے حالات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔