صدر مملکت آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

 

کوئٹہ(اُمت نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان آصف علی زرداری منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار بلوچستان کا دورہ کررے ہیں، وہ تین روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے۔ صدر مملکت کی آمد پر شہر کو خیرمقدمی بینروں سے سجا دیا گیا۔

صدر پاکستان کوئٹہ میں اعلی سطحی اجلاسوں کی صدارت کریں گے، وزیراعلی کی جانب سے ان کے اعزار میں رات کو عشائیہ دیا جائے گا۔

صدرآصف علی زرداری صوبائی کابینہ کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے، اپنے دورے کے دوران سیاسی وقبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانب آج نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل آج 11 بجےعہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کی تیاریاں گورنر ہاوس میں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔