کراچی: کمپیوٹر سائنس کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

 

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میٹرک بورڈ کے امتحانات میں کمپیوٹر سائنس کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

آج امتحان شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ فی الحال کنفرم نہیں کرسکتے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا پرچہ اصلی ہے یا نقلی۔

واضح رہے کہ کراچی میں آج سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔

ناظم امتحانات کا بتانا ہے کہ صبح کی شفٹ میں نویں جماعت کے کمپیوٹر اسٹیڈیز سائنس گروپ کا پرچہ لیاجائیگا جبکہ دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت جنرل سائنس کے امتحانات لیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔