گورنر سندھ نے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں، فیصل کریم کنڈی

 

کراچی (اُمت نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات تاریخ ساز اور لائق تحسین ہیں۔

کراچی میں فیصل کریم کنڈی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ نے آئی ٹی کورسز اور راشن بیگز جیسے شاندار اقدامات کیے ہیں۔

ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔