میں تو الیکشن بھی نہیں لڑنا چاہتا تھا ، عمران خان کے کہنے پر لڑا، فائل فوٹو
میں تو الیکشن بھی نہیں لڑنا چاہتا تھا ، عمران خان کے کہنے پر لڑا، فائل فوٹو

میرا ایجنڈا آج ختم ہو گیا،شیر افضل مروت کا بڑا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں جس ایجنڈے کیلیے نکلا تھا وہ آج ختم ہو گیاہے،عمران خان کو ہر معاملے پر گراہ کیا گیاہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہاہے کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں ، جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، میں بانی پی ٹی آئی کیلیے نکلا تھا، آزادی کیلیے نکلا تھا، میں جس ایجنڈے کیلیے نکلا تھا وہ ایجنڈا ٓج ختم ہو گیا ۔

انھوں نے کہاکہ ہرمعاملے پر عمران خان کو گمراہ کیا گیاہے، یہ لوگ آئیں اور قیادت کریں، میں ان کی پیروی کروں گا، یہ اپنا بیان دیں پھر میں ان کا کچھا چٹھا کھولوں گا، میں تو الیکشن بھی نہیں لڑنا چاہتا تھا ، عمران خان کے کہنے پر لڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔