سعودی سفیر نے کہا شیر افضل کو چئیرمین نہ بنائیں، مجھے اس ریس سے آؤٹ سمجھیں، فائل فوٹو
سعودی سفیر نے کہا شیر افضل کو چئیرمین نہ بنائیں، مجھے اس ریس سے آؤٹ سمجھیں، فائل فوٹو

پی ٹی آئی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، شیر افضل مروت

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے اپنے لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، شبلی فراز اور عمر ایوب نے میری عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی، بطور احتجاج ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کچھ متنازع باتیں کروں گا کل بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا جس پر سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عمران خان آپ سے علیحدہ ملیں گے اور آج بھی جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی، شبلی فراز اور عمر ایوب نے میری یہ ملاقات نہیں ہونے دی، شبلی فراز نے اس لیے کہ ن لیگ کہتی ہے اگر شیر افضل کو پی اے سی کا چئیرمین بنائیں گے تو ہمیں قبول نہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے اپنے لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں شبلی فراز نے عمران خان کو کہا ہے کہ سعودی سفیر نے کہا شیر افضل کو چئیرمین نہ بنائیں، مجھے اس ریس سے آؤٹ سمجھیں مجھے چئیرمین نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ سے خیبر پختونخواہ تک اٹھایا گیا، یہ جماعت ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی سب لیڈروں کو ان کے حلقوں میں لے کرگیا، 8 فروری کو یہ آئے تو انھوں نے مجھے پیچھے کردیا، پارٹی میں ٹانگیں کھینچی گئیں، جس کا عمران خان کو بھی بتایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔