وکلا کے پتھراؤ کے بعد پولیس نے شیلنگ کی،فائل فوٹو
وکلا کے پتھراؤ کے بعد پولیس نے شیلنگ کی،فائل فوٹو

وکلا سے تصادم پر ترجمان پنجاب پولیس کا بیان آ گیا

لاہور: جی پی او چوک لاہور میں پولیس اور وکلا میں تصادم پر ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کردیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لا اینڈ آرڈر کو یقینی بنا رہی ہے،کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز کاکہنا ہے کہ وکلا کے پتھراؤ کے بعد پولیس نے شیلنگ کی،پرامن ریلی نکالنے کی اجازت ہے لیکن وکلا نے پولیس پر تشدد کیا،وکلا نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ۔

یاد رہے کہ سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے پر وکلا نے جی پی او چوک لاہور میں احتجاج کیا اور پولیس پر پتھراؤکیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی میں لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔