کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں، فائل فوٹو
کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں، فائل فوٹو

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

راولپنڈی: بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا،بشریٰ بی بی کو 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں ہی روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔

آج بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈز کیس کی سماعت کے لیے بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل لے جایا گیا تھا، سماعت کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل روک لیا گیا۔بشری بی بی آج سے اڈیالہ جیل میں ہی قید رہیں گی،بشری بی بی کا سامان آج شام تک سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔