کراچی میں امتحانی سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 بدستور نافذ

 

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں آج ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا تیسرا روز ہے۔

آج صبح میں نویں جماعت کا حیاتیات اور دوپہر میں دسویں جماعت کا انگریزی اول کا پرچہ پے۔ صبح کا پرچہ ساڑھے 9 تا ساڑھے 12 اور دوپہر کا ڈھائی تا ساڑھے 5 بجے ہوگا

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق پرچوں کے دوران موبائل فون برآمد ہوا تو ضبط کر لیا جائے گا، امتحانات کے دوران سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے۔

ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں پرچے کے دوران بند رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔