وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر سیف

 

پشاور (اُمت نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور میں پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پنجاب پیرس جبکہ حقیقت بالکل برعکس ہے، لاہور کی سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے، اخلاقی جواز سے عاری فارم 47 حکومت میں ججز کے بعد وکلاء بھی نشانے پر ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری سے جس نے بھی پنگا لیا وہ پاش پاش ہوگیا، جعلی فارم 47 حکومت کا بھی آخری وقت آن پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔