فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

پاک بحریہ نے8 ایرانی ماہی گیر ایرانی حکام کے حوالے کر دیے

راولپنڈی:  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے 8 ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا۔

قبل ازیں پاک بحریہ کی جانب سے ان ایرانی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کی شکار کشتی کی جانب سے ہنگامی کال پر بروقت کارروائی کی تھی۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے آتشزدگی کی شکار ایرانی کشتی کے تمام 8 ماہی گیروں کو بچایا اور بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فوری اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔