9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں، فائل فوٹو
9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں، فائل فوٹو

’ابیسلوٹی ناٹ‘ کہنے والے امریکی سفیر سے ملاقاتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9 مئی پاکستان کی انا کا مسئلہ ہے، ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ 9 مئی کے مقاصد کیا تھےاور اس کے سپانسر کون تھے؟، شہدا نے اس ملک کے دفاع کیلیے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کا واقعہ پاکستان کی انا کا مسئلہ ہے ، امریکا کو ’ابیسلوٹی ناٹ‘ کہنے والے امریکی سفیر سے ملاقاتیں کررہے ہیں،9 مئی کے تانے بانے 2014 سے شروع ہوئے، 9 مئی کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی اور یادگار شہدا کو نذر آتش کیا گیا ۔

خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو مالی بحران سے دوچار کیا،2013 میں جو سازش تیار ہوئی اس کا ہدف نواز شریف تھے، ان کی حکومت کے چار سال میں کوئی ایک کام بتا دیں جو انہوں نے کیا ہو،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کہا ہے کہ 2013 کے دھرنے کی تحقیقات  کیلیے جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔

وزیر دفاع کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری میں ناکامی پر 9 مئی کا واقعہ کیا گیا، نو مئی کے تمام کرداروں کو جانتے ہیں، تحریک انصاف نے آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، تحریک انصاف میں ہر کوئی اپنے گھر میں بیٹھ کر چیئرمین بنا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی رات کیا تھی کیا اس وقت کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نہیں پتہ؟، کس طرح اس ملک کے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں یہ بھی پوری قوم نے دیکھا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حملوں کیلیے فوجی تنصیبات کا انتخاب کیوں کیا گیا، ریڈ لائن کراس کریں گے تو ریاست حرکت میں آئے گی، ایسے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گئے، ملک کسی ایک شخص کے وجود پر قائم نہیں ہوا اسے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عدلیہ سے گزارش کی ہے کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں، کیا امر مانع ہے کہ عدالتیں ان کیسز کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا رہیں، 9 مئی کے کیسز میں شواہد موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کسی نے مقدمہ درج کیوں  نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔