عبید کو 8 مئی کو اغوا کرکے اہلِ خانہ سے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا، فائل فوٹو
عبید کو 8 مئی کو اغوا کرکے اہلِ خانہ سے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا، فائل فوٹو

تاوان نہ ملنے پرمومن آباد سے اغوا ہونے والا12 سالہ عبید قتل

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد سے اغوا ہونے والے 12 سالہ عبید کی لاش مل گئی۔

اے وی سی سی پولیس نے مغوی بچے کے قتل میں ملوث اس کے بہنوئی اوراس کے دوست کو گرفتار کرکے بچے کی لاش برآمد کرلی۔

ایس پی ظفر صدیق نے بتایا کہ عبید کو 8 مئی کو اغوا کرکے اہلِ خانہ سے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایس پی اینٹی وایولنٹ کرائم سیل نے بتایا کہ ڈی آئی جی سی آئی اے کی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ای وی سی سی اور سی پی ایل سی نے تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ کارروائی کی۔

ایس پی ظفر صدیق نے بتایا کہ ملزم گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ انہی کی نشاندہی پر منگھوپیر کے علاقے سے لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق عبید کی والدہ دبئی سے آئی تھیں۔ وہ 15 لاکھ روپے لارہی تھیں اور اس کا علم کلیدی ملزم کو تھا جو عبید کا بہنوئی ہے۔ عبید کو اس کے بہنوئی نے اغوا کرکے تاوان مانگا۔ رقم نہ ملی تو اس نے عبید کو قتل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔