طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے،فائل فوٹو
طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے،فائل فوٹو

عدالت نے طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب حکومت کو پیر تک  طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے حکومت کو طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے سے پیر تک روکتے ہوئے الیکڑانک بائیکس کی قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کردی اور منصوبے کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ الیکٹرانک بائیکس کی بجائے حکومت کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے۔

جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ طلباء کو الیکٹرک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے، طالب علم لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے، طلبہ کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے۔

دوران سماعت عدالت نے کہاکہ کن کن شہروں میں کتنی الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جارہی ہیں، رپورٹ دی جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ طلبا کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے،طلبا کو الیکٹرک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے،طالبعلم لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے،حکومت الیکٹرک بائیکس کے بجائے کالجز کو الیکٹرک بسیں فراہم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔