غیر منتخب کابینہ رکن فلور پر نہیں جا سکتا، اجازت نہ دینے پر مشیر خزانہ مزمل اسلم برہم ہوگئے، فائل فوٹو
غیر منتخب کابینہ رکن فلور پر نہیں جا سکتا، اجازت نہ دینے پر مشیر خزانہ مزمل اسلم برہم ہوگئے، فائل فوٹو

مزمل اسلم کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل سلم کی اسمبلی فلور پر داخل ہونے کی کوشش کی تو اسمبلی کےعملے نے مشیر خزانہ کو روک دیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مشیرخزانہ مزمل اسلم نے اسمبلی فلور پرداخل ہونا چاہا تو کے پی اسمبلی کے عملے نے ان کو روک دیا ۔

اسمبلی سرجنٹ کے مطابق غیر منتخب کابینہ رکن فلور پر نہیں جا سکتا، اجازت نہ دینے پر مشیر خزانہ مزمل اسلم برہم ہوگئے۔

مزمل اسلم نے سرجنٹ سے مکالمہ کیا کہ آپ نے میری بے عزتی کی ہے، جس پر سیکیورٹی عملے نے کہا کہ غیرمنتخب کابینہ رکن ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا، جس کے بعد مزمل اسلم لابی روانہ ہوگئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔