کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ
رائیونڈ کے علاقے جیا بگا کے قریب پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی انجن سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
May 14, 2024 · قومی
کراچی (اُمت نیوز) کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے جیا بگا کے قریب پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی انجن سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
حادثے میں انجن کو بھی جزوی طور پر نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ، ریلوے حکام اپ لائن کلیئر کرنے میں مصروف ہیں ۔