پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو
پری مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، فائل فوٹو

کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

کراچی: سندھ میں موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کردی گئی جبکہ وسطی و بالائی سندھ میں کل سے دن میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینیٹ گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹہ اور بدین میں دیگر مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بتانا ہےکہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم رہے گا اور درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔