کراچی: ملک بھر سونا فی تولہ پھر 2900 روپے مہنگا ہو گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پرآ گئی۔
دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔