نیب کے سب سے بڑے حامی بھی شاید آج کل نیب کے خاتمے کی حمایت کریں، فائل فوٹو
نیب کے سب سے بڑے حامی بھی شاید آج کل نیب کے خاتمے کی حمایت کریں، فائل فوٹو

قومی اسمبلی، بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو نے  پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، اپوزیشن لیڈر اور عمران خان پرخوب تنقید کی جس سے اپوزیشن ارکان بھڑک اٹھے اور شور شرابہ شروع کردیا۔

بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شدید احتجاج کیا پہلے شور شرابہ کیا بعدازاں گو زرداری گو کے نعرے لگائے، بلاول نے اسپیکر سے کہا کہ میں انہیں نظرانداز کررہا ہوں آپ بھی انہیں چھوڑ دیں۔

تقریر پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا جب کہ کچھ لوگ بلاول بھٹو کے پاس پہنچ گئے جس پر پیپلز پارٹی اراکین نے بلاول بھٹو کے اطراف حصار بنالیا۔