فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھائی نے بہن کو آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

شکار پور میں بھائی نے بہن اوراس کے آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ واردات گڑھی یاسین پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بشیراں بی بی پانچ بچوں کی ماں تھی، جس کے اسد شیر نامی شخص کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز مراسم تھے۔

ملزم کی فائرنگ سے بشیراں بی بی اور اسد شیر کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جو واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔