اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کیخلاف دائر درخواست خارج
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیرِ خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، آئین میں نائب وزیرِ اعظم کا عہدہ موجود نہیں ہے۔
May 16, 2024 · قومی
لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیرِ خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، آئین میں نائب وزیرِ اعظم کا عہدہ موجود نہیں ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے خلاف اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کی گئی ہے، عدالت ان کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کالعدم قرار دے۔