نواب شاہ :مسافر کوچ الٹ گئی، 22 افراد زخمی

مسافر کوچ سرگودھا سے کراچی جا رہی تھی کہ نواب شاہ میں قومی شاہراہ نرسری سٹاپ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث اچانک الٹ گئی

May 16, 2024 · قومی

نواب شاہ (اُمت نیوز)نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ سرگودھا سے کراچی جا رہی تھی کہ نواب شاہ میں قومی شاہراہ نرسری سٹاپ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث اچانک الٹ گئی، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے.