خیبر پختونخوا،پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری

مقامی کاشت کاروں سے 14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی، صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے لیے 22 مراکز ہیں۔

May 19, 2024 · اہم خبریں, قومی

 

خیبر پختونخوا(اُمت نیوز)خیبر پختون خوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔

صوبائی محکمۂ خوراک کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم خریدی گئی ہے۔

کسانوں سے 3900 روپے فی من گندم خریدی جا رہی ہے، خریداری کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ مقامی کاشت کاروں سے 14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی، صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے لیے 22 مراکز ہیں۔