پنجاب میں سب انسپکٹر کا ٹریفک وارڈن کو برہنہ کرکے تشدد
سب انسپکٹر عندلیب ویڈیو بنانے والے شہری سے بھی الجھتے رہے۔
May 19, 2024 · قومی
سی ٹی او لاہور نے ایس پی صدر شہزاد خان کو انکوائری کا حکم دیا، فائل فوٹو
لاہور میں تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر نے ٹریفک وارڈن کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
اطلاعات کے مطابق لائسنس والی پستول واپس مانگنے پر ٹریفک وارڈن کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سب انسپکٹر عندلیب ویڈیو بنانے والے شہری سے بھی الجھتے رہے۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے ایس پی صدر شہزاد خان کو انکوائری کا حکم دیا۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔