فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے کے اضافہ ہوا، فائل فوٹو
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1714روپے کے اضافہ ہوا، فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار300روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے بڑھ کر سونے کی قیمت 2لاکھ 50ہزار400روپے ہو گئی، جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972روپے اضافہ  دیکھا گیا،10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 14ہزار 678روپے ہو گئی ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 25ڈالر اضافے سےفی اونس سونا 2439ڈالر کا ہو گیا۔