شور کوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

طیارہ چک کے قریب ہی کھیتوں میں گرا،خوش قسمتی سے  پائلٹ محفوظ رہا۔

May 21, 2024 · اہم خبریں, قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

شور کوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا  تاہم خوش قسمتی سے  پائلٹ محفوظ رہا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ طیارہ چک کے قریب ہی کھیتوں میں گرا جس کی وجہ سے زمین پر بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔

صحافی غظنفر عباس نے ویڈیو بھی شیئرکی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا ہے ۔