کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔
سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت دو لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہو گئی ہے ۔22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 772 روپے ہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس 2338 ڈالر ہو گیاہے ۔
دوسری جانب چاند کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2800 روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام چاند ی کی قیمت 2400 روپے ہے ۔