کراچی بندرگاہ پر مسافر وین سمندر میں گر گئی

2 جہازوں کے درمیان وین سمندر میں جا گری ،مسافر وین کے ڈرائیور کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے

May 26, 2024 · قومی

 

کراچی (اُمت نیوز)کراچی بندرگاہ پر مسافر وین سمندر میں گر گئی۔

پورٹ ذرائع کے مطابق کے آئی سی ٹی پر 2 جہازوں کے درمیان وین سمندر میں جا گری۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین کے ڈرائیور کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔