سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں؛ 13ججز پر مشتمل سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل
جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تمام دستیاب 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا۔
بنچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین جون کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔