عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار

کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا،ایف آئی اے ٹیم کو جواب

May 31, 2024 · اہم خبریں, قومی
ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا، فائل فوٹو

ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا، فائل فوٹو

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹ کے معاملہ پر ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔

اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کے معاملہ پر تفتیش کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا، انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

بعدازاں ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔