اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی۔ یہ رقم بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے فراہم کی جارہی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ملنے والے اس قرضے کے ذریعے کومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔
اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کو ملنے والا قرض نجی شراکت داری کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں سرمایہ کاری کیلیے ہے۔ اے ڈی بی نے کہا کہ پروگرام نجی شراکت داری کے ذریعے حکومتی پالیسیوں کے نفاذ میں معاون ہے جب کہ یہ پروگرام ہمارے پبلک سیکٹر مینجمنٹ سپورٹ کے جامع اور مربوط پیکج کا حصہ ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے پاکستان کو اس کے ترقیاتی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک معیشتی اصلاحات کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان کی خصوصی معاونت کر رہا ہے۔