لاہور کی شاہراہوں، گلیوں میں قربانی کے جانور کی فروخت پر پابندی

8 مختص مویشی منڈیوں میں شاہ پورکانجراں، ایل ڈی اے سٹی ڈیفنس روڈ اور دیگر شامل ہیں۔

June 8, 2024 · قومی

لاہور(اُمت نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی شاہراہوں اور گلیوں میں قربانی کے جانور کی فروخت پر پابندی لگا دی۔
قربانی کے جانور مختص 8 مویشی منڈیوں میں فروخت ہوں گے
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 8 مختص مویشی منڈیوں میں شاہ پورکانجراں، ایل ڈی اے سٹی ڈیفنس روڈ اور دیگر شامل ہیں۔