صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(اُمت نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے انسانی اسمگلنگ اور دھوکا دہی کیس میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اوردھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وکلاء اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست ضمانت پر فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے خلاف مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ تفتیش پر اثر انداز ہو سکتا ہے، ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے، تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ بچی کی والدہ کا بیان ہے کہ بیٹی لینے کے لیے صارم برنی سے رابطہ کیا، صارم برنی نے والدہ کو بچی دینے سے انکار کر دیا۔