کراچی،سیکنڈ ایئر فزکس کا پرچہ بھی آؤٹ

 

کراچی (اُمت نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے تحت امتحانات کا آج ہونے والا سیکنڈ ایئر فزکس کا پرچہ بھی لیک ہوگیا۔
کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے،آج ہونے والاسیکنڈ ایئر فزکس کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پرچہ سوشل میڈیا پر 9.26 منٹ پر لیک ہوا،امتحانی پرچہ گڈاپ کے کالج سے لیک کیا گیا۔

دوسری جانب کورنگی کے امتحانی مرکز کے باہر طالب علموں کی من مانیاں عروج پر ہیں، مقررہ وقت پر امتحانی سینٹرز میں جانے سے انکار کردیا، طالبعلم موبائل فون پر پرچہ لیک ہونے کا انتظار کرنے لگے۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں اب تک تمام پرچے شروع ہونے سے قبل آؤٹ ہو چکے ہیں۔